11 جون 2026 - 03:32
اعلان کردہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر دو تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے اعلان کے ساتھ ساتھ تمام تر تیل بردار اور تجارتی جہازوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے سے گذرنے کی کوشش کی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ / سپاہ نیوی نے اعلان کیا کہ بندرگاہوں پر لنگرانداز جہازوں کی روانگی غیر قانونی اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے کے مترادف ہے۔ / تیل کی قیمتیں ایک گھنٹے میں 92 ڈالر فی بیرل سے 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گذرنے اور ضابطے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایجا گیا۔

سپاہ نیوی نے اعلان کیا کہ بندرگاہوں پر لنگرانداز جہازوں کی روانگی غیر قانونی اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے کے مترادف ہے۔

ادھر سپاہ پاسداران کی بحریہ نے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر آبنائے ہرمز سے گذرنے کی کوشش سے باز رہیں ورنہ انہیں اس آبراہ کے انتظام میں خلل ڈالنے پر نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی شرانگیزی اور خلیج فارس میں جھڑپوں کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں ایک گھنٹے میں 92 ڈالر فی بیرل سے 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

آج علی الصبح امریکی دہشت گردوں نے ایران کے کچھ علاقوں پر حملہ کیا جس کا سپاہ پاسداران اور فوج نے نے میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جواب دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha